Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سعید غنی

Now Reading:

تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سعید غنی

تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے اس وقت کم و بیش تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے طارق روڈ پر سیوریج کی 24 انچ کی لائن کے جاری کام کا معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر کے ہمراہ ٹائون چیئرمین چنیسر ٹائون فرحان غنی، میونسپل  کمیشنر اقرار جلبانی، لیبر کونسلر قمر احمد، ایس ای واٹر بورڈ اعجاز احمد، ایکس ای این ارشد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ مذکورہ 24 انچ کی سیوریج لائن گذشتہ روز بارشوں کے باعث زمین بوس ہوگئی تھی، جس پر فوری طور پر کام کا آغاز کرتے ہوئے لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ لائن کی مرمت کے بعد فوری طور پر سیوریج کی روانی کو شروع کردیا جائے، ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بارشوں کے بعد شہر میں تمام ٹائونز کی انتظامیہ نے بروقت جو اقدامات کئے ہیں وہ تسلی بخش ہیں، اس وقت کم و بیش تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ جن گلیوں اور چھوٹی سڑکوں پر پانی جمع ہے اس کی نکاسی کے لئے بلدیاتی عملہ دن و رات کوشاں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر