بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی؛ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل برسنے کو تیار ہے، خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا۔
خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہونے والی ہوائیں آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں آج رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خا ص اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
