Advertisement
Advertisement
Advertisement

میانوالی: قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام

Now Reading:

میانوالی: قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام

میانوالی: قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام

میانوالی میں قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی بزدلانہ حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق میانوالی کے قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے خوارج کے دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔

پنجاب پولیس نے ایک بار پھر بھرپور قوت سے جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا جبکہ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان چیک پوسٹ قبول خیل پہنچ گئے، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق بھی انکے ہمراہ موجود ہیں۔

Advertisement

ترجمان میانوالی پولیس نے بتایا کہ شہزاد آصف خان نے حملہ ناکام بنانے والے بہادر جوانوں سے ملاقات کی اور انکی بہادری کو سراہا۔

چیک پوسٹ پر حملے میں ہونے والے نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے حملہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرنیڈ سمیت جدید اسلحہ سے اچانک حملہ کیا، تاہم پولیس کے بہادر جوانوں نے ان کا بزدلانہ حملہ ناکام بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر