Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا

Now Reading:

پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا

پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا

لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو ایکسیلنٹ ان پرفارمنس ایوارڈ سے نواز دیا۔

امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقدہ 61 ویں سالانہ کانفرنس میں ایس ایس ایس پی رفعت بخاری کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس ایس پی رفعت بخاری ان دنوں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں، یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Advertisement

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈل نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو ایوارڈ سے نوازا، جس کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے ان کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایس ایس پی رفعت بخاری کی کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر