
امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جمع شدہ اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 کم از کم 180 ممالک اور خطوں میں ہے اور عالمی سطح پر اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس سے اب تک 48 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور 2 لاکھ افراد اس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
مگر چالیس ایسے علاقے ہیں جہاں ایک بھی مریض کا اندراج نہیں ہوا ہے۔
پیسیفک جزیرے توالو اور ترکمانستان، ان دونوں کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں یکم اپریل تک ایک بھی کورونا وائرس کا تصدیق شدہ مریض نہیں ہے۔
توالو ۔۔۔۔۔۔۔ یعنی کم آبادی والے جزائر جہاں لوگوں کا آنا جانا کم ہے۔
Advertisement
اس کے علاوہ کچھ افریقی ممالک میں بھی کسی مریض کا اندراج نہیں کیا گیا مگر شاید اس کی وجہ ٹیسٹنگ کی سہولیات کی عدم دستیابی ہوسکتی ہے۔
ادھر انٹارٹیکا وہ واحد برِاعظم ہے جہاں کورونا کا کوئی کیس نہیں۔
مگر جغرافیائی طور پر بہت دور ہونے کے علاوہ اس برِاعظم پر آبادی انتہائی کم ہے اور بین الاقوامی تحقیقی سنٹر تک محدود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News