Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہو پارہی، کنگنا رناوت

Now Reading:

لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہو پارہی، کنگنا رناوت

لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہو پارہی، کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہو پارہی۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بھارتی شو میں شرکت کی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ وہ شادی سے متعلق کیا رائے رکھتی ہیں؟ آیا وہ کسی سیاستدان کو شادی کیلئے منتخب کریں گی یا کسی اداکار کو؟

سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق میرے خیالات بہت اچھے ہیں، میرا ماننا ہے کہ ہر انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بچے ہونے چاہیے لیکن مجھے لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہونے دیتے، صرف عدالتی کیسز ہی اتنے ہیں،  جیسے ہی کسی سے رشتے کی بات چلتی ہے تو پولیس گھر آجاتی ہے اور  اٹھاکر لے جاتی ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ ایک بار تو ہونے والے ساس سسر گھر آئے ہوئے تھے کہ عدالت سے پیشی کا حکم آگیا یہ دیکھ کر سسرال والے  بھاگ گئے۔

Advertisement

بعد ازاں اداکارہ نے اپنی ہی بات سے انکار کرتے ہوئے اسے مذاق قرار دے دیا اور کہا کہ یہ بھی ایک سائیڈایفیکٹ ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر