بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹادی گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے عزیر بھنڈاری ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی جس میں ملزم کا ٹرائل سولین کورٹس میں کرنے اور سول تحویل میں رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے کہ سولین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کچھ روز قبل ایک سابق ملٹری ہائی آفیشل کو ملٹری کسٹڈی میں لیا گیا ہے، اس کے بعد میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو بھی ملٹری کسٹڈی میں لیا جائے گا۔
درخواست میں حکومتی وزیر بیرسٹر عقیل ملک کے بیان کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ملٹی ٹرائل کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
