Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیر خزانہ

Now Reading:

ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ

ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں ہے، بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت ہوگی، ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ ہوگی، وفاقی سیکریٹری خزانہ بھی صوبائی سیکریٹری سے بات چیت کریں گے، اسی مہینے صوبوں سے مل کر قومی فنانشل پیکٹ تیار کیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیرونی فنانسگ کا 2 ارب کا گیپ ہے، اسے پورا کرنے کیلئے ایڈوانس سطح پر بات چیت جاری ہے، کمرشل لون کے لئے اس وقت معاہدہ ہونا ضروری ہے، قرض جاری ہونا ضرورت نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ قرض رول اوور کے لئے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے اور مثبت انداز میں چل رہی ہے، دوست ممالک کے متعلقہ ادارے جلد اپنی حکومتوں کو اس کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے، اس وقت ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں پرعائد ٹیکس واپس لینے کا مطلب ہے کہ ٹیکس تنخواہ دار، مینوفیکچرنگ سیکٹر سے لیا جائے، ایسا نہیں ہوسکتا، تاجروں کو ہر سہولت دیں گے، ان کے جائز مطالبات مانیں گے، سوسائٹی کے شعبے کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا، اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر