Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرویزالٰہی و دیگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا معاملہ، وفاقی سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری

Now Reading:

پرویزالٰہی و دیگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا معاملہ، وفاقی سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری
لاہور ہائی کورٹ

پرویزالٰہی و دیگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا معاملہ، وفاقی سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری

عدالت نے چوہدری پرویزالٰہی و دیگر کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے معاملے پروفاقی سیکرٹری داخلہ کونوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی، راسخ الہیٰ اور زارا الٰہی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے معاملے پروفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کو نوٹس جاری کر دیے۔ چوہدری پرویز الٰہی اور فیملی کے وکیل نے دلائل دیے جس میں وکیل نے مؤقف اپنایا کہ وزارت داخلہ نے درخواست گزاروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو نام خارج کرنے کی درخواستیں دیں لیکن مؤقف نہیں سنا گیا۔ عفالت نے رجوع کرنے پرسیکرٹری داخلہ کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود سیکرٹری داخلہ نے نام ای سی ایل نہیں نکالا۔

پرویزالٰہی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سیکرٹری داخلہ نے ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی۔ عدالت سیکرٹری داخلہ خرم آغا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر