Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور امریکہ کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

Now Reading:

پاکستان اور امریکہ کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
پاکستان

پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور امریکہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سرکردہ رکن ٹام سوازی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستانی سفیر اور ٹام سوازی نے پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

رکن کانگریس ٹام سوازی نے سفیر پاکستان کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی مثبت پیش رفت انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

Advertisement

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ خیر سگالی اور دوستی کے اس جذبے کو ہمہ جہتی تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور طریقے سے برؤئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

سفیر پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر نیک جذبات کا اظہار کرنے پر کانگریسی رکن ٹام سوازی کا شکریہ ادا کیا۔

رکن کانگریس ٹام سوازی نے پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی اور امریکہ کے لیے خدمات پر پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔

دوران گفتگو پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، عوامی روابط کے فروغ کے حوالے سے مل کر کام  کرنے اور امریکی کانگرس میں پاکستانی کاکس کو متحرک و مُستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر