
کے ایم سی کا بل لینا کے الیکٹرک کے لئے سر درد بن گیا
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں پر کچرا ڈالنا شروع کردیا۔
کراچی کے شہریوں نے اپنا غصہ کے الیکٹرک کے دفاتر اور گاڑیوں پر کچرا ڈالنا کی صورت میں نکالنا شروع کردیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جو بل لیتا ہے وہ کچرا بھی اٹھائے، یہ ہم سے پیسے لے کر جارہے ہیں تو کچرا بھی یہ ہی لے کر جائیں۔
کے الیکٹرک کی گاڑیوں میں تعینات عملہ بھی دوہری پریشانی کا شکار ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے میونسپل ٹیکس لینے کے بعد سے شہر میں کچرا ڈالنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News