Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک انگلینڈ سیریز یو اے ای یا سری لنکا منتقل ہونے کا امکان

Now Reading:

پاک انگلینڈ سیریز یو اے ای یا سری لنکا منتقل ہونے کا امکان
پاک انگلینڈ سیریز

پاک انگلینڈ سیریز یو اے ای یا سری لنکا منتقل ہونے کا امکان

پاکستان کی انگلینڈ  کے خلاف ہوم سیریز یو اے ای یا سری لنکا منتقل ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق  ملکی میدان مکمل تیار نہ ہونے کی وجہ سے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے یو اے ای یا سری لنکا منتقلی کا امکان بڑھ گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان، دوسرا  ٹیسٹ 15 سے 19  اکتوبر تک کراچی جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

لاہور اور کراچی کی طرح راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھی تعمیراتی کام ہو گا۔سیریز کے لیے اگر کام روکا گیا تو چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تیاری مزید چیلنجنگ بن جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے شائقین کے مخصوص گروپ ’برمی آرمی‘ کے بھی پاکستان آنے کی توقع ہے اس وجہ سے کراؤڈ کے بغیر میچز کرانا بھی ممکن نہ ہو گا۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان چیلنجز کو دیکھتے ہوئے پی سی بی متبادل آپشنز پر غور کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔یو اے ای پہلا انتخاب ہوگا مگر دبئی اور شارجہ میں 3 سے 20 اکتوبر تک آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے میچز ہونے ہیں۔

پاک انگلینڈ سیریز تقریباً ان ہی تاریخوں میں شیڈول ہے۔ایسے میں یو اے ای کا صرف ایک وینیو ابوظہبی ہی دستیاب ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام سری لنکا میں بھی میچز کرانے پر غور کر رہے ہیں۔  اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے آئندہ چند روز میں کوئی فیصلہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر