
آج بھی پی ٹی آئی کے بیشتر رہنما ’’ورک فرام ہوم‘‘ کریں گے، عظمٰی بخاری (فائل فوٹو)
عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورکو 20 دن دیتی ہوں اپنا لیڈررہا کروا کر دکھائیں، علی امین گنڈاپور نے اپنے لیڈر کو پندرہ دن میں رہا کروانے کا عندیہ دیا ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل اسلام آباد میں میلہ مویشیاں لگایا گیا۔ علی امین گنڈا پورنے پھر لائن کراس کی اور اپنی تربیت دکھا دی۔ پنجاب میں لشکر کشی کا شوق پیدا ہوا ہے تو کر کے دکھائیں۔ پنجاب پولیس نشئیوں کا نشہ بڑی جلدی اتار دیتے ہیں۔
عظمٰی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کے لیے غلط زبان استعمال کی گئی۔ میں نے کل ہی کہا تھا کہ پاکستان مخالف تقریریں ہوں گی۔ جو تقریریں، حرکتیں وہاں ہوئیں، انسانوں کی تو نہیں تھیں، جانور لگ رہے تھے۔ کل اچکزئی نے بھی انھیں بدتمیز اورغیر منظم جماعت کہہ دیا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ جب جب نکلتے، فساد اور جلاؤ گھیراؤ ہی کر سکتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے لیڈر کو پندرہ دن میں رہا کروانے کا کہا ہے۔ علی امین گنڈا پور کو 20 دن دیتی ہوں اپنا لیڈررہا کروا کر دکھائیں۔
عظمٰی بخاری نے کہا کہ انھیں جو زبان سمجھ میں آتی ہے اسی زبان میں بات کی جائے گی۔ خیبرپختون خوا کی پولیس جتنی مثالی ہے وہ تو آپ دیکھ ہی رہے ہیں۔ کل جو کچھ اسلام آباد میں ہوا وہ پہلے بھی ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے پولیس پر حملہ کیا۔ جو کل ہوا کسی کو اپنے کیے پر پشیمانی ہے؟
زرتاج گل کل کنٹینرہٹا کر ٹارزن بنی ہوئی تھیں۔ کیا سیاسی جماعتیں کرینیں لے کر ساتھ چلتی ہیں؟ کل کے جلسے میں پی ٹی آئی نے اپنی تمام روایات کو برقرار رکھا۔ جب قانون حرکت میں آئے گا تو مظلوم بننے کا ڈرامہ کریں گے۔ کے پی طالبان کے ہاتھوں یرغمال اور دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News