Advertisement
Advertisement
Advertisement

پینشن رولز میں ترامیم، اہلخانہ کیلئے پینشن کی مدت 10 سال کردی

Now Reading:

پینشن رولز میں ترامیم، اہلخانہ کیلئے پینشن کی مدت 10 سال کردی
پینشن

پینشن رولز میں ترامیم، اہلخانہ کیلئے پینشن کی مدت 10 سال کردی

وفاقی حکومت نے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعدپینشنرز کیلئے نئی ترامیم متعارف کروادیں۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کے پینشن رولز میں تین اہم ترامیم کردیں،پے اینڈ پینشن کمیشن2020کی سفارشات پر ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اہل فیملی ممبرز کو پینشن کی مدت کو زیادہ سے زیادہ 10 سال تک محدود کردیاگیا۔شریک حیات کی وفات یا اہل نہ ہونے کی صورت میں مدت کو محدود کیا گیا۔

متوفی پینشنر کا کوئی بچہ معذور ہو گا تو اسے تاحیات پینشن ملے گی۔ اہل بچے کی صورت میں فیملی پینشن 10 سال تک یا بچے کی عمر 21سال ہونے تک ملے گی۔

پینشن لینے والی شریک حیات کی وفات یا اہل نہ رہنے کی صورت میں فیملی ممبرز کو 25سال تک پینشن ملے گی۔اگر پینشنر کا بچہ یا بچی معذور ہواتو یہ پینشن تاحیات ہو گی۔

Advertisement

آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کی پینشن کی شرح میں 50 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کی پینشن اہل وارثوں کو ٹر انسفر کی جاسکے گی۔

رضاکارانہ ریٹائر نٹ لینے والے ملازمین کو پینالٹی لگے گی۔کوئی ملازم 25 سال سروس کے بعد رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لے گا  تو اسے کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔پینشن کی کٹوتی 3 فیصد کی شرح سے ہوگی، اطلاق ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے ہو گا۔

60 سال کی عمر تک کی باقی رہ جانے والی سروس پر ماہانہ گراس پینشن پر 3 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزارتوں اور ڈویژنوں  کو نئی ترامیم پر عملدرآ کیلئے او ایم بھیج دیاگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر