او آئی سی سی آئی کا 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس(او آئی سی سی آئی) نے حکومت سے دو اہم مطالبات کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس(او آئی سی سی آئی) نے حکومت سے 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان ہوگا، نقد لین دین کی روک تھام کیلئے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے۔
او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر اور نادرا میں تعاون ضروری ہے۔ ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کا استعمال کریں۔
او آئی سی سی آئی نے مزید کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی 9 فیصد شرح میں اضافہ ڈیجیٹل پےمنٹ سسٹم سےممکن ہوگا۔ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اکھٹا کرکے کارروائی کرے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
