
تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے گرفتار 10 اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گرفتار اراکین کو ایوان کی کارروائی میں شرکت کے لئے لانے کا حکم جاری کردیا ہے۔ مذکورہ ارکان کو پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شیر افضل خان، ملک محمد عامر ڈوگر، محمد احمد چٹھہ، مخدوم زین حسین قریشی، شیخ وقاص اکرم کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں زبیر خان وزیر، اویس حیدر جھکڑ، سید شاہ احد شاہ، نسیم علی شاہ اور یوسف خان کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے جاری سیشن کے لیے گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار اراکین اسمبلی کی کل اجلاس میں شرکت یقینی بنائی جائے۔
اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریقہ کار 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت جاری کیے ہیں۔
پولیس کو قومی اسمبلی کے ہر اجلاس سے قبل مذکورہ ارکان کو سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News