Advertisement
Advertisement
Advertisement

میجر عزیز بھٹی کا یوم شہادت؛ صدر مملکت اور وزیراعظم کا خراج عقیدت

Now Reading:

میجر عزیز بھٹی کا یوم شہادت؛ صدر مملکت اور وزیراعظم کا خراج عقیدت
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے 59ویں یومِ شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میجر راجہ عزیز بھٹی کے یومِ شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر نے ستمبر 1965 کی جنگ میں اپنی جرات و شجاعت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پر شب خون مار کر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنے والے دشمن کو میجر عزیز بھٹی شہید کے وطن کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم نے واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید جرات و بہادری کا نشان بن کر عددی برتری کے نشے میں چور دشمن اور لاہور کے درمیان سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹ کر کھڑے رہے، ان کی وطن کے دفاع کیلئے اس عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید کا وطن کی خاطر جان کی پراوہ کئے بغیر دشمن سے لڑنے کا جذبہ اور فرض شناسی نسل نو کیلئے قابل تقلید مثال ہے، مجھ سمیت پوری قوم میجر عزیز بھٹی اور ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہر جوان کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

میجر عزیز بھٹی کی لازوال قربانی ہمارے لیے ایک روشن مثال ہے، صدر مملکت

Advertisement

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی  میجر عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کے یوم شہادت پر انکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  پوری قوم میجر عزیز بھٹی کی بے مثال قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کے سامنے نہایت جواں مردی سے ڈٹ کر قوم کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرنے پر پوری قوم اپنے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ان کی لازوال قربانی ہمارے لیے ایک روشن مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم بھی اپنے وطن کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار رہیں گے، تاہم صدر نے میجر عزیز بھٹی شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر