Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ کا 11 ربیع الاول کو بھی عام تعطیل دینے کا مطالبہ

Now Reading:

گورنر سندھ کا 11 ربیع الاول کو بھی عام تعطیل دینے کا مطالبہ
گورنر سندھ

پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کو بھی عام تعطیل دینے کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کو خط لکھ دیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم، وزیراعلی سندھ اور چیئرمین پیمرا کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لئے انتہائی مقدس مہینہ ہے، 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے۔

گورنر سندھ نے لکھا کہ لوگوں کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کے پروگرامز مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے گا۔ اس ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگرامز سے اجتناب کیا جائے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ٹیلی وڑن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کو ربیع الاول کے احترام کے ضمن میں ہدایات جاری کریں۔

کامران خان ٹیسوری مزید لکھتے ہیں کہ نبی پاکﷺ کی تعلیمات اور سیرت النبیﷺ سے متعلق پروگرامز سے نوجوان نسل کی بہتر تربیت یقینی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر