Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

Now Reading:

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 19.50 سے کم ہوکر 17.50 فیصد ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کی جب کہ مانیٹری پالیسی کا اعلان کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 2 ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی شرح تیزی سے کم ہوئی ہے۔

استیٹ بینک نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح اگست 2024 میں 9.64 فیصد پر آگئی ہے جب کہ رواں مالی سال میں ترقی کی شرح 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ تیل اور غذائی اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ کم سرکاری زرمبادلہ آمد اور قرض ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر 9.5 ارب ڈالرز رہے۔

واضح رہے کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے شرح سود میں 300 سے 500 بیسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر