جنوبی افریقی کسان نے دنیا کے سب سے وزنی آلو بخارہ اگانے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
جنوبی افریقہ کے کسان نے دنیا کا سب سے بڑا آلو بخارہ اگانے کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا جس کا وزن 16.3 اونس ہے۔
جنوبی افریقہ کے کسان جب آلوبخارے توڑ رہے تھے تو اسی دوران ان کی نظر ایک غیر معمولی جسامت والے آلو بخارے پر پڑی اور جس نے دنیا کے سب سے وزنی آلو بخارے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اوپی پلاس بوئرڈری فارم کے مالکان، دین اور ڈیون بارنارڈ، نے گنیز ورلڈ ریکارڈزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی یہ کوئی ریکارڈ توڑنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔
تاہم درختوں سے پھل اتارنے کے دوران ان کی نظردنیا کا سب سے وزنی آلوبخارہ پڑی، جبکہ اس درخت پر تقریباً 150 آلوبخارے اور بھی تھے لیکن یہ ان میں سب سے بڑا اور سب سے زیادہ وزنی تھا، انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اسے اتنا بڑا بنانے کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کی۔
یہ آلوبخارہ سابقہ ریکارڈ ہولڈر سے 3.8 اونس بھاری ہے، جو جاپان میں 2021 میں اگایا گیا تھا۔
ڈین نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمارے علاقے میں بہت سے منفرد مائیکرو کلائمٹس ہیں جو آلوبخاروں کو بہتر انداز میں اگنے میں مدد کرتے ہیں، اس کے علاوہ ہم سالانہ مٹی کے نمونے لیتے ہیں اور پھر مٹی میں جو چیزیں درکار ہوتی ہیں، وہ ڈال دیتے ہیں۔ میرے پاس ایک آلوبخارے کا ماہر بھی ہے جو ہمیں پیداوار اور معیار میں مدد کرتا ہے۔
بارنارڈز نے کہا کہ یہ آلوبخارے حالیہ فصل کے چند سب سے بڑے آلوبخاروں میں سے ایک ہے جو پچھلے ریکارڈ کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
