Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

اے این ایف کی جانب سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منعقد کردہ کانفرنس میں پنجاب کی سطح پر تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔

 کانفرنس کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کرنا ہے۔

 اس مقصد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک کو فروغ دینا ازحد ضروری ہے تاکہ وہ نشے کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے موٹر حکمت عملی اپنا سکیں اور مل کر جامع عملی اقدامات کر سکیں۔

 اے این ایف ملک بھر کی جامعات کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کے ساتھ ملک گیر مہم کا اغاز کر رہی ہے۔

Advertisement

 کانفرنس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پنجاب، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، سیف سٹی اتھارٹی، ایف آئی اے، نادرا، پی سی ایس آئی آر اور دیگر اہم تعلیمی اور سماجی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔

 اس موقع پر بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل اور طلباء و طالبات کو اس گھناونے فعل میں لگانے والوں کا قلع قمع کرنے کیلئے بھرپور ایکشن شروع کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر