Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ اورکزئی

Now Reading:

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ اورکزئی
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ اورکزئی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ اورکزئی

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اورکزئی کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے وادی تیرہ میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں حصہ لینے والے دستوں سے ملاقات کی، آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو جاری انٹیلیجنس بیسڈ انسداد دہشت گرد کارروائیوں اور استحکام کے لیے طویل مدتی اقدامات سے اگاہ کیا گیا جب کہ افسروں اور جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے اور تمام خطرات کے خلاف دفاع کے لیے تیاریوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ آرمی چیف نے تمام دہشت گرد قوتوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل شکست دینے کا عزم کرتے ہوئے پاک فوج کے شہداء، غازیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل ہونے والا امن ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا، ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم اور جذبہ قربانی کو تقویت دیتے ہیں۔

آرمی چیف نے خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج خیبرپختونخواہ  پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور اعانت فراہم کرتی رہے گی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج خیبر پختونخواہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضم شدہ اضلاع میں فرض کی ادائیگی کے لیے مدد فراہم کرے گی جب کہ چیف آف آرمی سٹاف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے مقامی آبادی کے کردار کو بھی سراہا، اورکزئی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا جب کہ  آرمی چیف نے اورکزئی میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر