
سعودی عرب کی ریکوڈک میں 15 فیصد سرمایہ کاری کی پیشکش
ایس آئی ایف سی کی بدولت سعودی عرب نے منارا منرلز کے ذریعے ریکوڈک منصوبے میں 15 فیصد شیئرز خریدنے کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ کے ارد گرد سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے گرانٹ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔
کابینہ کمیٹی کے تحت قائم کی گئی مذاکراتی کمیٹی قیمتوں کی دریافت کا جائزہ لے گی اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے منارا منرلز سے رابطہ کرے گی۔
ریکوڈک منصوبے کی 50 فیصد ملکیت بیرک گولڈ، 25 فیصد وفاقی حکومت کے تین اداروں اور باقی 25 فیصد بلوچستان کی ہے۔ بیرک گولڈ منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی دسمبر 2024ء تک مکمل ہو گی اور پہلی پیداوار 2028ء تک متوقع ہے۔
پاکستان جون 2025ء تک سعودی عرب سے کان کنی اور زراعت میں 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی توقع رکھتا ہے ۔
پاکستان نے سعودی عرب کے منافع کی واپسی کے خدشات دور کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو فوقیت دی جائے گی جس کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو سعودی کمپنیوں کی منافع کی واپسی میں ترجیح دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ریکوڈک منصوبے کے کمرشل آپریشن شروع ہونے کے بعد مشترکہ سرمایہ کاری سے ملحقہ بلاکس میں بھی ترقی ہوگی۔پاکستان اور سعودی عرب کے ممکنہ معاہدے سے اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے اور بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News