Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ کا افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

Now Reading:

گورنر سندھ کا افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

کامران ٹیسوری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ افغان قونصل جنرل نے جوکیا وہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک تھا، پاکستان نے افغانیوں کو عزت دی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی بھارت نے بھی ایسی حرکت نہیں کی، قومی ترانے کی عزت ہر قوم کی تربیت میں شامل ہے۔

گورنر سندھ نے افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانے پر قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے یہ سفارتی آداب کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی جانب سے بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔

Advertisement

افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل رحمت العالمین کانفرنس پر پشاور میں دعوت دی۔

افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے اور سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہُوئے ڈِڈھائی اور بے شرمی کے ساتھ اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے۔

قومی ترانے کا احترام نہ کر کے افغان کونسل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ اس کو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں، یہ غیر معمولی واقع ہے اور سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی حرکت خلاف تہذیب ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس شخص کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر پاکستان سے بھیجا جائے، افغان کونسل جنرل کو دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب کا کوئی خیال نہیں ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ کو سفارتی اداب کی صریحاً خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے، سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی پر ڈیمارش دینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر