Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں سے سرکاری اداروں، وزارتوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

Now Reading:

جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں سے سرکاری اداروں، وزارتوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں سے سرکاری اداروں، وزارتوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

اسلام آباد: جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں اور وزارتوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سرکاری اداروں کو محتاط رہنے کے لئے ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ منظم جعل سازی ای میل مہم کے ذریعے متعدد سرکاری اداروں کے ای میل سسٹم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق فشنگ ای میلز کے ذریعے دھوکہ دہی پر مبنی لنکس پر کلک کرنے سے سرکاری دستاویز کمپرومائز ہوسکتے ہیں، سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کے لئے آئی پی ایڈریس اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔

ایڈوائزری مین مزید بتایا گیا کہ حملہ آور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کے لئے دھوکہ دہی والے ای میل ایڈریس استعمال کررہے ہیں، ای میل میں منسلک پی ڈی ایف اور لنکس دستاویز جمع کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، فشنک لنکس کے ذریعے سرکاری ملازمین کے یوزر نام اور پاس ورڈ چرائے جارہے ہیں۔

نیشنل سرٹ نے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز اور ذیلی اداروں کو حملوں سے بچنے کے لئے سائبر سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادارے، وزارتیں اور ان کے ذیلی ادارے اپنے ای میل سیکیورٹی میں اضافہ کریں۔

Advertisement

نیشنل سرٹ کی سفارشات کے مطابق سرکاری ادارے سرکاری دستاویز کی محفوظ ہینڈلنگ کریں اور سرکاری ادارے تھریٹ انٹیلیجنس شیئر کریں تاکہ سائبر حملوں کی روک تھام کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر