
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں دفتر میں بیٹھ کر فیصلے نہیں کرتی۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو خواب دیکھا تھا اس کا آج آغاز ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں جا کران سے بات چیت کر کے اقدامات کرتی ہوں، ہر سطح پر لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے پراجیکٹس لا رہے ہیں اور اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار 800 اسکولز کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہےلوگوں کوزیادہ سےزیادہ ریلیف دےسکیں، اور 14 ہزار اسکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پر بریفنگ لی تو سن کر اوسان خطا ہو گئے، 5 سال تک پنجاب میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایجوکیشن منسٹر نے ٹیکسٹ بک بورڈ میں کرپشن کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کچھ بچے ایسے ہیں جو کلاس روم سے باہر بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News