Advertisement
Advertisement
Advertisement

مختلف شعبوں میں کاروباری اجارہ داریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

Now Reading:

مختلف شعبوں میں کاروباری اجارہ داریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی
مختلف شعبوں میں کاروباری اجارہ داریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

مختلف شعبوں میں کاروباری اجارہ داریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

مسابقتی کمیشن 68 ارب روپے مالیت کے جرمانوں کی وصولی کے لئے متحرک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مسابقتی کمیشن نے پہلی بار ایک سال میں 7 کروڑ روپے کے جرمانے ریکور کر لیے ہیں جب کہ جرمانے چینی، سیمنٹ، کوکنگ آئل، پولٹری، پینٹ اور مشروبات سیکٹرز سے وصول کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک سامان، گلاس اور ای کامرس سیکٹر بھی گمراہ کن مارکیٹ میں ملوث پایا گیا جب کہ آٹوموبائل اور ٹیلی کام سمیت مختلف سیکٹرز کے خلاف 559 کیسز زیر التواء ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شوگر سیکٹر کے ذمہ 44 ارب، ٹیلی کام سیکٹر 11 ارب روپے کا نادہندہ ہے جب کہ سیمنٹ سیکٹر کے ذمہ 6.3 ارب روپے کی پینلٹی یا جرمانہ زیر التواء ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انشورنس سیکٹر کے خلاف 30 کروڑ روپے کے جرمانے ہیں، کار مینوفیکچرز 14 کروڑ روپے کے نادہندہ اور کیسز عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

Advertisement

ذرائع نے کہا کہ الیکٹرک گڈز سیکٹر ایک ارب روپے، فلاور ملز ایسوی ایشن کے ذمہ 75 ملین جرمانہ ہے، مسابقتی کمیشن نے مقدمات کی تیز سماعت کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن کے فیصلوں کے خلاف دائر مقدمات کی جلد سماعت کے لئے درخواستیں جمع جب کہ اپلیٹ ٹریبونل میں ججوں کی تعیناتی سے بھی مقدمات پر کارروائی میں تیزی آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر