مخصوص نشستوں کا معاملہ؛ اسپیکر کے پی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
پشاور: مخصوص نشستوں کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔
اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف الیکشن کمشنر کو دو صفحات پر مشتمل جامع خط لکھا جس میں کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا کسٹوڈین ہوں اس لئے خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا۔
اسپیکر بابر سلیم نے خط میں مزید لکھا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی روشنی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مخصوص نشستوں کے معاملے پر غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے، مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
