دبئی کی شاہراہ پر غیر معمولی اور غیر قانونی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی ضبط کر لی گئی جبکہ ہزاروں درہم جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کی شاہراہ شیخ محمد بن زید (ای 311 ) پر 220 کلومیٹر فی گھنٹے کی خطرناک رفتار سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
گاڑی چلانے والے کو 50 ہزار درہم جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور گاڑی ضبط کر لی گئی۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو ضبط کرنے کے بعد گاڑی چلانے والے پر 50 ہزار درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک کار کا ڈیش بورڈ دکھایا گیا ہے، جس میں اسپیڈومیٹر واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ گاڑی 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔
ایسا لگتا ہے کہ فوٹیج ڈرائیور کی سیٹ سے لی گئی ہے اور اگر ڈرائیور موبائل فون استعمال کرتا پایا گیا تو یہ ایک اور سنگین خلاف ورزی ہوگی جس کی سزا بھی بھاری جرمانہ ہو گا۔
اس معاملے کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں تیز رفتاری ایک سنگین ٹریفک جرم ہے، جس کی سزا 3،000 درہم تک کے جرمانے ہے۔ لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے اگر کوئی گاڑی ضبط کی گئی ہے تو مالک کو 50 ہزار درہم جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
