 
                                                                              جرمنی نے حکومت کے اعلیٰ حکام کے زیر استعمال طیاروں مین میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی تین نئے سرکاری طیاروں پر میزائل دفاعی نظام نصب کرے گا جو سینئر رہنماؤں کی جانب سے استعمال کیے جائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمن وزارت دفاع کو رواں سال کے آخر تک منظوری کے لیے پارلیمانی بجٹ کمیٹی کے بجٹ میں متعلقہ معاہدہ پیش کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر فرینک والٹر شٹائن مائر، چانسلر اولاف شولز اور وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کی جانب سے استعمال کیے جانے والے تین اے 350 جیٹ طیاروں میں انفراریڈ سسٹم نصب کیا جائے گا، جو ممکنہ میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ جرمن حکومت نے پہلے مرحلے میں دفاعی میزائل نظام کی تنصیب کے لیے تین طیارے جون میں جرمن فوج کے حوالے کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 