Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلٰی کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Now Reading:

وزیراعلٰی کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وزیراعلٰی کے پی

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلٰی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کردیے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ اورعامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پرعمرتنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں درخواستِ ضمانت بھی خارج کردی گئی۔

علاوہ ازیں انسدادِ دہشتگردی عدالت میں فیصل جاوید کی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے حاضری کی  معافی کی درخواست جمع کروائی ہے جبکہ خرم شہزاد نواز اور راجہ ماجد  اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

علی امین گنڈاپور کی جانب سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ عدالت ملزم کا کنڈکٹ دیکھ لے، مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر