Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں ایک ہی دن میں پولیوکے تین نئے کیسزسامنے آگئے

Now Reading:

پاکستان میں ایک ہی دن میں پولیوکے تین نئے کیسزسامنے آگئے
پولیو

پاکستان میں ایک ہی دن میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے

پاکستان میں ایک ہی دن میں پولیوکے تین نئے کیسزسامنے آگئے۔ بلوچستان، سندھ، اور خیبر پختونخوا سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔ 

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں بچہ وائرس کا شکار ہوا۔ سندھ میں کراچی کے علاقے کیماڑی کے رہائشی بچے میں بھی پولیو کی تصدیق ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے بچے میں بھی پولیو وائرس نکل آیا۔

پولیو نیشنل ایمرجنسی سنٹر نے بھی نئے تین نئے پولیو کیسزکی تصدیق کردی۔ رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کے مجموعی کیسز کی تعداد 21 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کی انسداد پولیو لیبارٹری نے تینوں بچوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق کردی۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیوعائشہ رضا فاروق نے پولیو کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں، بچوں کی ویکسینیشن لازمی کروائیں۔

Advertisement

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ حکومتِ پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے پہلے سے زیادہ پُرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر