
کراچی کی انسدادہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں فیکٹری مالکان کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادہشتگردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیکٹری مالکان کا دبئی قونصلیٹ سے وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے 29 جولائی کو سانحہ بلدیہ کی اصل جے آئی ٹی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
عدالت نے کہا کہ وڈیو لنک کا وقت اور انتظامات کو پراسیکیوٹر دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ فیکٹری مالکان نے جے آئی ٹی میں ایم کیو ایم پر بھتہ نہ دینے پر آگ لگانے کا الزام لگایا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News