
دماغ میں نئے خلیات کی افزائش میں مددگار 4 آسان طریقے
ایمیلی میکڈونلڈ، جو کہ ایریزونا کی ایک نیورو سائنسدان اور مائنڈ سیٹ کوچ ہیں، نے دماغ میں نئے خلیات کی افزائش کے لیے چار آسان طریقے بتائے ہیں جن سے دماغ میں نئے خلیات بننے کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل کو نیورو جینیسیس کہا جاتا ہے۔
یہ بات جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ ہمارے دماغ کے 100 ارب خلیات پیدائش سے پہلے ہی بن جاتے ہیں، لیکن جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، دماغ اب بھی نئے خلیات، جنہیں نیوران کہا جاتا ہے، بناسکتا ہے۔
نیورو سائنسدان ایمیلی میکڈونلڈ نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں نیوران بننے کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ورزش، مراقبہ، پولیفینول سے بھرپور غذا اور دھوپ میں وقت گزارنے کی تجویز دی ہے۔
باقاعدگی سے ورزش کریں
زون 2 ورزش دماغ میں بی ڈی این ایف کی سطح کو بڑھانے میں مدد کرتی ہیں، یہ ایک پروٹین ہے جو نیوران کی نشوونما میں مدد کرتا ہے، بی ڈی این ایف کو 1980 کی دہائی میں دریافت کیا گیا تھا اور اسے “معجزاتی گرو” کہا جاتا ہے کیونکہ یہ سیکھنے کی صلاحیت اور یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔
واضح رہے کہ زون 2 ورزش کم شدت کی ہوتی ہے، جس میں آپ کو اپنے دل کی دھڑکن کی رفتار کو 60 سے 70 فیصد کی رفتار پر رکھتے ہوئے ورزش کرنی ہوتی ہے۔ جیسے تیز چلنا، ہلکی رفتار میں بائیک چلانا یا ایروبکس کرنا۔
مراقبہ کریں
میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ مراقبہ نہ صرف بی ڈی این ایف کی سطح کو بڑھا سکتا ہے بلکہ یہ نیورو پلاسٹی سٹی کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔
نیورو پلاسٹی سٹی دماغ کی وہ صلاحیت ہے جس سے یہ زندگی کے تجربات کے مطابق خود کو دوبارہ ترتیب دے سکتا ہے۔ کچھ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مراقبہ ہپوکیمپس میں تبدیلیوں کو متحرک کر سکتا ہے، یہ وہ علاقہ ہے جہاں بڑوں میں نیورو جینیسیس کا عمل ہوتا ہے۔
پولیفینول سے بھرپور کھانے کھائیں
پولیفینول ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جس میں سوزش کو کم کرنے کے خواص پائے جاتے ہیں، یہ دماغ کو الزائمر اور پارکنسن جیسی بیماریوں سے بچانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ جبکہ بلیو بیریز پولیفینول سے بھرپور غذا کی ایک بہترین مثال ہے۔
دھوپ میں وقت گزاریں
بی ڈی این ایف کی سطح سال کے موسموں کے ساتھ بدلتی رہتی ہے۔ دھوپ میں وقت گزارنا دماغ میں بی ڈی این ایف کی سطح کو بڑھا سکتا ہے تاہم دھوپ میں جانے سے قبل سن اسکرین کا استعمال ضرور کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News