Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

Now Reading:

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہونے جارہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ملتان میں ہوگا، دوسرا ٹیسٹ بھی 15 اکتوبر کو ملتان میں ہی کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا و آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔

اس ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے جب کہ شان مسعود کو ہی کپتان برقرار رکھا جانے کا امکان ہے تاہم بنگلادیش کے خلاف حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

2اکتوبر کو انگلش ٹیم کے آمد کے بعد قومی اسکواڈ کا اجلاس ملتان میں ہوگا جب کہ مہمان ٹیم 3 اکتوبر کو آرام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے خلاف کھیلنے والی قومی ٹیم میں تین سے چار کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے، ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے کنیکشن کیمپ میں حصہ لیا اور سلیکشن کی نگرانی کے لیے وہ فیصل آباد میں موجود ہیں۔

Advertisement

سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف اور اسد شفیق بھی گراؤنڈ میں موجود ہیں، جہاں وہ چیمپئنز کپ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کپتان اور ہیڈ کوچ سے مشاورت کے بعد سلیکشن کمیٹی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دے گی، چیمپئنز کپ کا فائنل ان کی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جب کہ چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد ہی قومی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر