Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Now Reading:

شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

بنگلادیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

بنگلادیشی کھلاڑی شکیب الحسن نے اعلان کیا ہے کہ اگر کرکٹ بورڈ بنگلادیش میں الوداعی میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔

شکیب الحسن کہتے ہیں کہ میں نے کرکٹ بورڈ سے میرپور میں آخری ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جب کہ بورڈ نے بھی میری بات سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ بورڈ کی پوری کوشش ہے کہ میں بنگلادیش جاسکوں جب کہ اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ چیزوں کو ترتیب دینے کی بھی کوشش کررہا ہے۔

آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرے بنگلادیش جانے کا بندوبست نہیں ہوسکا تو بھارت کے خلاف کانپور میں کھیلے جانے والا میچ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ بنگلادیش کی مستعفی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران شکیب الحسن قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں 70 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں 38.33 کی اوسط سے 4 ہزار 600 رنز اسکور کیے ہیں جب کہ 31.85 کی اوسط سے ان کی 242 وکٹیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر