
باکسنگ میں پاک بھارت مقابلہ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھاری حریف کو شکست دے کر ورلڈ یوتھ چیمپئن جیت لی۔
کرکٹ اور جویلین کے بعد اب باکسنگ میں بھی پاک بھارت ٹاکرا ہوا جس میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کردیا۔
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بنکاک میں جاری ورلڈ یوتھ چیمپئن میں بھارتی حریف سلوام کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے فتح اپنے نام کی۔
یاد رہے کہ عثمان وزیر اپنے کیریئر میں 13 فائٹس جیت چکے ہیں جب کہ یہ ان کی 14 ویں فتح ہے۔
اس سے قبل ایک بیان میں پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایک مضبوط بھارتی حریف سے مقابلہ ہے، باکسنگ کے شائقین خوب محظوظ ہوں گے۔
عثمان وزیر نے کہا تھا کہ پاک بھارت باکسنگ ٹاکرے کے لیے بھرپور ٹریننگ کی ہے اور اپنی جیت کے لئے پر عزم ہوں، پاکستانی عوام اس اہم فائٹ میں کامیابی کے لیے دعا کریں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ میں فتح پرعثمان وزیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی حریف کو ڈھیر کردیا، قوم ان کے شاندار مستقبل کے لئے دعا گو ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News