Advertisement
Advertisement
Advertisement

قابض اسرائیلی فوج اسپتالوں کوبھی نشانہ بنارہی ہے، فلسطینی صدر کی اقوام متحدہ میں دہائی

Now Reading:

قابض اسرائیلی فوج اسپتالوں کوبھی نشانہ بنارہی ہے، فلسطینی صدر کی اقوام متحدہ میں دہائی
فلسطینی صدر کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ، غزہ میں عرب و بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کی تجویز

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج اسپتالوں کو بھی نشانہ بنارہی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79 واں اجلاس نیویارک میں جاری ہے جس میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ نہتے فلسطینی اسرائیل کی جارحیت کا شکار ہیں۔

فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت پرعالمی عدالت انصاف نے تاریخی فیصلہ دیا، جنرل اسمبلی نے فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور کی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سےعالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جب کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،  فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

محمود عباس نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج اسپتالوں کوبھی نشانہ بنارہی ہے، غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کا ایک سینٹی میٹر علاقہ بھی لینے نہیں دیں گے، فلسطین ہمارا وطن ہے اور ہم اسے چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

فلسطینی صدر نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام غزہ سے نہیں نکلیں گے، یہ ہمارے باپ دادا کی زمین ہے، فلسطین ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا لیکن غاصب اسرائیل غزہ سے ایک دن ضرور نکلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر