Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے پاکستان کا انتہائی اہم تحقیقاتی ادارہ ہے، محسن نقوی

Now Reading:

ایف آئی اے پاکستان کا انتہائی اہم تحقیقاتی ادارہ ہے، محسن نقوی

چئیرمین پی سی بی کا سابق قومی کرکٹر نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر داخلہ وانسدا منشیات محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے پاکستان کا انتہائی اہم تحقیقاتی ادارہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ وانسدا منشیات محسن نقوی نے امریکہ کی بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ افیرز( آئی این ایل) کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی پولیس و پیرا ملٹری فورسز کی استعداد کار بڑھانے میں آئی این ایل غیرمعمولی تعاون فراہم کررہا ہے، اس سلسلے میں کئی اہم منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جو قابل ستائش ہے،  ہم چاہتے ہیں اس تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے اور پائیدار بنیادوں پر استوارکیا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ماسٹر پلان کے ذریعے سب سے پہلے انتہائی اہمیت کے حامل منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے، چاہتے ہیں کہ ایف آئی اے کو آئی این ایل کے تعاون سے ایف بی آئی کی طرز پر متحرک ادارہ بنایا جائے، جبکہ پاکستان میں جرائم کی سرکوبی کیلئے یہ منصوبہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

 محسن نقوی نے ملاقات کے دوران یہ بھی کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظم نوانتہائی ضروری ہے، تاکہ اس کو ایک عالمی معیار کی اکیڈمی بنایا جا سکے، رنٹیر کانسٹیبلری پورے پاکستان میں ریزرو پولیس کا کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ اس فورس کو بھی جدید بنیادوں پر استوار کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Advertisement

 محسن نقوی نے کہا کہ ان تمام امور میں ہمارے لئے سب سے اہم امریکہ کے تجربے سے استفادہ کرنا ہے، انسداد منشیات کے ضمن میں بھی ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وفد نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا۔

ملاقات میں امریکی نائب سفیر نے کہا کہ آئی این ایل 42 سال سے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر ہا ہے، چاہتے ہیں کہ اس تعاون مزید مضبوط اور پائیدار بنایا جائے۔

امریکی نائب سفیر کی جانب سے اس عزم کا بھی اظہارکیا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی میں ہی امریکہ کی سیکیورٹی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات سے ملاقات کرنے والے وفد میں امریکہ کی نائب سفیر نیٹلی بیکر، کنٹری ڈائریکٹر آئی این ایل لائن نیلسن، پولیس ایڈوائزر ایڈ پریسٹن اور پولیس پروگرام سپیشلسٹ فیصل گل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر