Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت کرونا کے علاج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، وزیراعلی پنجاب

Now Reading:

پنجاب حکومت کرونا کے علاج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، وزیراعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کرونا کے سدباب اور علاج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین کی ملاقات ہوئی جس میں   تحریک انصاف کے تین سینئر رہنماوں  کی کرونا کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

 اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور ،وزیراعلی سردار عثمان بزدار اور رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین نے کرونا کے سدباب  اورعلاج کے لئے بھرپور کوششوں کے عزم کااظہار کیا۔

چوہدری محمد سرور  نے یہ کہا کہ کرونا وائرس کےسدباب کے لئے  تحریک انصاف کی حکومت بروقت اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم  وبا کے سدباب کے ساتھ ساتھ متاثرین کی مدد کے لئے بھی متحرک ہیں۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہیں، ڈاکٹر عدنان

Advertisement

 گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ ٹیلی میڈیسن سنٹرز سے  ملک بھر میں ماہر ڈاکٹرز کی خدمات بھی عوام کو فراہم کی جارہی ہیں، راشن پیکیج  میں مخیر حضرات کے تعاون سے تیز ی  لارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت کرونا کے علاج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، صوبہ بھر میں تمام امور کی خود نگرانی کررہاہوں اور مستحیقن کو امداد کی فراہمی شروع کردی ہے۔

 رہنما تحریک انصاف جہانگیرخان ترین نے کہا کہ محدود رہ کر شہری خود کومحفوظ رکھ سکتے ہیں جبکہ عوام احتیاطی تدابیر میں حکومت کاساتھ دیں۔

رہنما تحریک انصاف جہانگیرخان ترین نے مزید کہا حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے کہ متاثرین کو ریلیف ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر