 
                                                      حسن نصر اللہ شہید؛ حزب اللہ نے تصدیق کردی
بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گذشتہ روز بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس میں اسرائیلی فوج نے حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے سینئر رہنما علی کرکی سمیت شام و لبنان میں القدس فورس کے کمانڈر عباس نیلفوروشن کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا جب کہ حسن نصر اللہ کی صاحبزادی زینب کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ سامنے آٰیا۔
تاہم اب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے بھی سربراہ حسن نصر اللہ سمیت دیگر رہنماؤں اور ان کی صاحبزادی زینب نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق سامنے آگئی ہے۔
ترجمان حزب اللہ کا کہنا ہے کہ سربراہ حسن نصر اللہ کو گذشتہ روز کے حملے میں نشانہ بنایا گیا تاہم اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی جنگ جاری رہے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی بیروت پر بمباری کے نتیجے میں 6 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھیں جب کہ اسرائیل نے اس حملے میں جدید بنکر بسٹر بموں کا استعمال کیا، یہ مہلک بم 2 ہزار 2 سو کلو تک وزنی ہوتے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بتایا تھا کہ حسن نصراللہ بیروت میں 6 عمارتوں کے نیچے بنکر میں موجود تھے، حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی طویل عرصے سے کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مقامی حکام کے مطابق لبنان میں پیر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریباً 700 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 