
جو خود کوصادق و امین کہتے تھے، وہ ملک کے سب سے بڑے ڈاکے میں ملوث پائے گئے، احسن اقبال
لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی پر کام کررہی ہے۔
احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا مسئلہ ہے، 2022 میں سیلاب سے پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ہماری حکومت نے سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے شروع کیے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ توانائی کی کمی پوری کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News