Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے پاکستان شدید متاثر ہوا، احسن اقبال

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے پاکستان شدید متاثر ہوا، احسن اقبال
موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے پاکستان شدید متاثر ہوا، احسن اقبال

موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے پاکستان شدید متاثر ہوا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے پاکستان شدید متاثر ہوا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایشیا انرجی ٹرانزیشن سمٹ لاہور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا دنیا کی 50 فیصد آبادی کا مرکز ہے، جلد ہی ایشیا دنیا کے نصف سے زیادہ جی ڈی پی کا حامل ہوگا۔

 احسن اقبال نے کہا کہ توانائی کا بڑھتا استعمال موسمیاتی تبدیلی کا اہم محرک ہے، توانائی کی قلت اور مہنگی پیداوار برآمدات کے فروغ میں بڑی رکاوٹ رہی، جبکہ پاکستان میں ماحول دوست توانائی منصوبوں کی تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔

 احسن اقبال نے کہا کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے میں ماحول دوست پالیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنایا، ترقی کے لیے منصوبوں میں جدت لانا ناگزیر ہے، جبکہ ہمیں اپنے منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ اور نجی شعبے کی مدد سے نئے ذرائع تلاش کرنے ہوں گے۔

 احسن اقبال نے کہا کہ پالیسیوں کے بہتر معاشی مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کا دوستانہ ماحول بنانا ہوگا، ایشیا کے ممالک کو باہمی تعاون کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن ہونا چاہیے، جبکہ امیر و غریب ممالک کا ساتھ چلنا خطے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، خطے کی بہتری کے لیے باہمی اشتراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر