سعودی عرب کے مدینہ ایئرپورٹ پر صحت کے معیار کی خلاف ورزی پر 3 فضائی کمپنیوں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
سعودی عرب نے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر صحت کی نگرانی کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر تین ایئرلائنز پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز نے بیماری پر قابو پانے کے اقدامات نہیں کیے اور اپنے طیاروں کے متاثرہ علاقوں میں مخصوص معیار کے مطابق جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرنے میں ناکام رہیں۔
جرمانے انٹری پوائنٹس پر ہیلتھ سرویلنس قانون کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کی شقوں کے مطابق جاری کیے گئے تھے۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ ان کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ عوامی صحت کو خطرے میں ڈالنے والی ایسی خلاف ورزیوں کا اعادہ نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
