Advertisement
Advertisement
Advertisement

میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی، شرجیل میمن

Now Reading:

میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی، شرجیل میمن

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیاست میں ہر جماعت کا اپنا نظریہ ہوتا ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے مل کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور ہوں، نمبرز پورے ہیں، جب چاہیں آئینی ترمیم کی جا سکتی ہے، آئینی ترمیم کے بعد چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے تمام جماعتوں سے مشاورت ہو، میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالتیں ہوں گی، لوگوں کے 20،20 سال سے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ بنی، ثاقب نثار کا دور پی ٹی آئی کا بدترین دور تھا، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کیلئے پولنگ ایجنٹ کا کام کیا، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی ورکر کے طور پر کردار ادا کیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے مخالفین کو نااہل اور بانی کو صادق وامین قرار دیا، افتخار چوہدری اور ثاقب نثار نے عدلیہ کو یرغمال بنایا، بانی پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کیا جائے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےتقسیم اور انتشار کی پالیسی دی، پی ٹی آئی تقسیم درتقسیم پر کام کر رہی ہے، فضل الرحمان ترمیم میں اپنا مسودہ شامل کروانا چاہتے ہوں گے، پیپلزپارٹی سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کا کوئی مسودہ ہے تو اسے بھی شامل کرنا چاہئے، 18 اکتوبر کو اکتوبر کو پیپلزپارٹی حیدرآباد میں تاریخی جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر