
ایف بی آر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران
اسلام آباد: صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ایف بی آر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے۔
اجمل بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے پیش نظر تاریخ میں توسیع ضروری ہے، تاجر کو ٹیکس جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ تاجر کو ٹیکس جمع کرانے کے لئے مزید وقت دیا جائے، اس وقت ایف بی آر کا سسٹم گوشوارے وصول کرنے میں ناکام ہے، سسٹم میں خرابی کی وجہ سے گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر نے مزید کہا کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے گوشوارے داخل نہ ہونے کا خدشہ ہے، سسٹم میں خرابی کی وجہ سے گوشوارے داخل نہ ہوے تو ذمہ داری ایف بی آر پر ہو گی۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے، حکومت نے نان فائلرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News