جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور ہائیکورٹ نے وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے سے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ناموں کی مکمل فہرست طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کے اختیار کیخلاف درخواست پر سماعت پرعدالت نے وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ناموں کی مکمل فہرست طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ پی این آئی ایل فہرست میں نام کیوں شامل کیے گئے وجوہات سے آگاہ کیاجائے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ اس فہرست میں سیاسی لوگوں کےنام شامل کیے گئے یا کریمنلز کے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ درخواست گزارمنیراحمد کے وکیل اظہرصدیق نے دلائل دیے۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ بنانے کا مقصد انسانی اسمگلروں کی روک تھام ہے۔ سیاسی دباؤ پر 99 فیصد سیاسی کارکنوں کےنام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل سیاسی افراد کے نام نکالنے کاحکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
