Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، جے یوآئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

Now Reading:

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، جے یوآئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، جے یوآئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ان کی مولانا سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مولانا فضل الرحمان اور بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارکباد دی اور گلدستے پیش کیے۔

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں، ان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں، یہ سینئر ترین سیاستدان ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا بلند مقام ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر