Advertisement
Advertisement
Advertisement

جواب دینا ناگزیر تھا، اسرائیل کو برداشت کرنا پڑے گا، ایرانی سفیر

Now Reading:

جواب دینا ناگزیر تھا، اسرائیل کو برداشت کرنا پڑے گا، ایرانی سفیر

ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنا ناگزیر تھا، اسرائیل کو برداشت کرنا پڑے گا۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ ایران کی ضرورت تھا۔

انہوں نے کہا کہ جارحیت کا جواب دینا ضروری تھا اور اسرائیل کو یہ برداشت کرنا پڑے گا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل نے بار بارعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کے بار بار حملوں کے جواب میں ایران نے ضروری قدم اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دفاع کے مکمل حق کے مطابق فوجی اہداف پر حملہ کیا، اسرائیل نے حماس رہنما کو ایران کی سرزمین پر شہید کیا۔

Advertisement

اسرائیل نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنایا، اسرائیل نے لبنان میں ایک ایرانی فوجی مشیر کو قتل کیا۔

اسرائیل نے مسلسل ایرانی سرزمین اور مفادات کی خلاف ورزی کی۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ اسرائیل اب مزید کارروائی کرے گا تو ایران بھی بھرپور جواب دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر