Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی یقینی بنارہی ہے، مریم نواز

Now Reading:

حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی یقینی بنارہی ہے، مریم نواز

حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی یقینی بنارہی ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس کی ملاقات ہوئی جس میں لائیو اسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دو طرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس انٹر ایکشن بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کی میٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہے، لائیو اسٹاک، کھیلوں کا سامان اور سرجیکل آلات کے شعبے میں ارجنٹائن سےتجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ارجنٹائن سفیر کا کہنا تھا کہ زراعت، فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، لائیو اسٹاک اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے گورنمنٹ ٹو گورمنٹ اور بزنس ٹو بزنس کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے، فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں بھی پنجاب کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ایریکا لوسیرو ،سینیٹر پرویز رشید اور چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر